کوئٹہ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 2ملزمان گرفتار

کوئٹہ:صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ میں پو لیس کی جرا ئم پیشہ عناصر کے خلا ف کا رروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدما ت میں نا مز د 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پو لیس ذرائع کے گزشتہ روز پو لیس تھا نہ خا لق آ با د شہید کی ٹیم نے ایس پی سریا ب ضیا ء مندوخیل کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سریا ب عبدالسلام کا کڑ کی سربرا ہی میں ایس آئی اسد مندوخیل،ایس آئی /ایس ایچ او اما ن اللہ سلیما نخیل اور ان کی ٹیم نے پو لیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے کا رروائی کی جس کے نتیجے میں 2ملزمان نیک محمد اور اولیا ء کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نیک محمد پو لیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلو ب تھا جسے گرفتاری کے بعدتفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم اولیا ء پو لیس کو زیر دفعہ 324 ق د میں پو لیس کو مطلو ب تھا مذکورہ ملزم سے ریوالور اور اس کی گو لیاں بھی بر آ مد کر لی گئی ہیں ان کے خلا ف اسلحہ بر آ مد گی کا مقدمہ بھی خالق آ با دشہید تھا نے میں درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں