قلات، سردی میں اضافہ، گیس غائب، عوام کو شدید مشکلات

قلات: ہربوئی سمیت گردونواح میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی، درجہ حرارت منفی نو ریکارڈ، شدید سردی میں گیس مکمل غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، بازار اور سڑکیں سنسان، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات شہر، سیاحتی مقام کوہ ہربوئی، کپوتو، سرخین، نیچارہ، پندران، اسکلکو، شیخڑی، گرانی سمیت گرودونواح میں برفباری ہوئی جسکے بعد سردی نے ڈھیرے جما لئے برفباری کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی قلات و گردونواح میں سوئی گیس بدستور بند رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے شدید سردی میں قلات میں گیس بندش کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں