حب ، کاٹن مل دھماکہ، مل مالک اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر درج
حب:این پی کاٹن میں گیس دھماکہ مل مالک اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گیس دھماکہ کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں بلکہ زر ہوس اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کی بدترین انتہا ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر قدرت اللہ ریکی ضلعی ڈپٹی آرگنائزر اکبر آسکانی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزید کہا کہ حب انڈسٹریل ایریا ایک بیگار کیمپ کی طرح لیبر ورکرز کے لیئے موت کا سامان بنی ہوئی ہے سیفٹی رولز تختیوں پر آویزاں فیکٹری گیٹس پر تعویز بن چکی ہیں کوئی پرسان حال نہیں جیسے زر ہوس کے بے تحاشہ منافع کے آگے ملکی قوانین ڈھیر اور انسانی ضابطہ اخلاق اندھی ہوچکی ہو سرکار تو گویا حسب روایت سابقہ روش پر گہری نیند میں مبتلا ہے یا پھر شاید ایسے سانحات محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو خصوصا حب گڈانی انڈسٹریل ایریا میں روز مرہ کے معمول بن چکے ہیں درجنوں انسانی زندگیاں موت کا سامنا کررہے ہیں گیس پریشر کے اس غیر قانونی سسٹم کی ملی بھگت اور ہیوی موٹروں سے اب بھی نجانے کتنی فیکٹریاں موت کے کنویں بنے ہوئے ہیں لیکن افسوس مزدوروں سے بہتے پسینے میں انسانی جسم جھلس گئے خاندان کے خاندان درپدر ہوگئے لیکن مراعات سے مزین نرم و نازک مزاج انصاف کے دیئے نہ جلاسکے نہ اب تک کسی نے نوٹس لی نہ کسی انکوائری کمیٹی کی تشکیل ہوئی انسانوں کی جھلسانے والی اس آگ نے ہر پتھر دل والے کو بھی موم کیا کسی بھی صورت ایسے دلخراش واقعات کو اب مزید فراموش ہونے نہیں دیا جائیگا انھوں نے گورنر بلوچستان سی ایم بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حب انڈسٹریل ایریاز میں قوانین کی پاسداری اور رٹ کو قائم کرنے کے لیئے اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے جو صنعتی سرمایہ داروں کی بے لگام شرح منافع حاصل کرنے کی وجہ سے مختلف سرکاری اداروں کے کرپشن کو بے نقاب کرے اور مذکورہ واقعے کی مکمل چھان بین کے ساتھ لیبرز کے صحت و جملہ حقوق کی پاسداری کو لیبر رولز کے مطابق یقینی بنائے وگر نہ بی این پی عوامی محنت کشوں کے حقوق کے لیئے قطعی خاموش نہیں رہے گی۔


