کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کھاد و مہنگائی کیخلاف پی پی کی کال پراحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

کچلاک: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح کچلاک بازار میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، حاجی شریف توخئی، ملک عبدالحمید کاکڑ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر نصیب اللہ شاہوانی، کوئٹہ سٹی صدر ملک نورالدین کاکڑ، سید سعداللہ شاہ، ثنا اللہ جتک، شاہجہان گجر، سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی، ولی خان وردگ، شہزادہ کاکڑ، خان محمد بڑیچ، جہانگیر لانگو بلوچ کی قیادت کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ ریلی نکالی گئی۔ ریلی مین شاہراہ سے ہوتی ہوئی سیٹھ عبدالحمید کاکڑ کی رہائش گاہ پر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی جہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ، سردار سربلند جوگیزئی، شریف توخئی ودیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے کسان اور عوام موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے بے زار ہوچکے ہیں آج پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین کی ہدایت پر پورے ملک میں کسان سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور آج پورے ملک میں یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی حکومت کی اشیر باد سے بلیک مارکیٹنگ سلسلہ عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تبدیلی سے تنگ ہوکر پرانا پاکستان مانگ رہا ہے ریاست مدینہ کے مقدس نام کا استعمال اسلام کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت تین چار مہینوں کی مہمان ہے اور ان سے نجات کا وقت آگیا ہے اور پاکستان کا مستقبل پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے۔ 27فروری کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کسان مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور کچلاک کے عوام کے پیپلز پارٹی پر اعتماد نیک شگون اور علاقائی قیادت مبارک باد کے مستحق ہے ملک عبدالحمید خان کاکڑ ایڈوکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکی اور شرکا جلسہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔کوہلو:ملک بھر کی طرح کوہلو میں بھی زمینداروں کا معاشی قتل عام،کھاد شارٹیج اور مہنگائی کے خلاف مرکزی کال پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب کسان مارچ ریلی و مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کھاد کی شارٹیج کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوہلو کی جانب سے کسان مارچ ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلعی عہدیداران کارکنان سمیت کسانوں نے شرکت کی ریلی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی زمینداروں کا معاشی قتل عام اور کھاد کی مصنوعی شارٹیج کے خلاف خوب نعرے بازی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ایڈوکیٹ میر جلیل احمد مری نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم گراکرخودکشیوں پر مجبور کرنے والے حکومت کہتی ہے کہ غربت میں کمی ہوئی ہے۔ موجودہ نااہل اور نالائق حکومتوں کی نااہلی کے باعث ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مشکلات کے شکار ہیں اس وقت ملک میں مہنگائی اور کھاد کی قلت نے زمینداروں اور کسانوں کے لئے نئی مشکلات پیدا کردی ہیں کھاد کی شارٹیج پر ملک بھر کے کسان سخت مایوس ہیں کھاد کے بحران کی وجہ سے ملک میں گندم کی بحران آسکتا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے کھاد کی شارٹیج پر ضلع کے ستر فیصد عوام کھاد کے لئے پریشان ہے۔ ضلع میں آٹے کو بھی نہیں آنے دیا جارہا ہے باڈر پولیس کوہلو میں آٹے کو آنے سے روکھ رہا ہے یہ عمل لوگوں کے ساتھ ظلم و ذیادتی کے مترادف ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ کھاد کی شارٹیج کو دور کرکے کسانوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ کسانوں کی کھڑی فصلیں نقصانات سے بچ سکے اگر حکومت نے بروقت مہنگائی کو کنٹرول اور کھاد کی منصوعی قلت کو دور نہیں کیا تو کسان مارچ بنی گالہ کی طرف بھی جاسکتا ہے پیپلز پارٹی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

حمید آبادمیں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کال پر جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں بھی کسان ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں ٹریکٹرزاور کسانوں نے شرکت اورموجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کی ریلی بائی پاس سے نکالی گئی۔ صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی ٹریکٹر ٹرالی خود چلا کرافتتاح کیا۔ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مزدور چوک پرپہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر کارکنوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکا سے میر چنگیز خان جمالی سید عبداللہ شاہ بخاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے سلیکٹڈ حکومت نے پہلے گھی آٹا اور چینی ہضم کر لیا ہے اب کسانوں کیلئے مشکلاتیں پیدا کر دی ہیں پورے ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کسانوں کی معشیت ختم کرنا چاہتی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پی پی پی کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا گیا مہنگائی اس وقت آسمان سے چھو رہی ہے مگر موجودہ حکومت خود کرپشن کرنے میں مگن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پی پی کا دور ہو گا پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری 6فروری کو نصیرآباد ریجن تمبو میں آ رہے ہیں بڑے جلسہ عام سے علاقے کے معززین پی پی میں شمولیت اختیار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اب آخری ہچکیاں لے رہی ہیں۔

سبی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر میر غلام رسول سیلاچی نے کہا ہے کہ موجود حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روز بہ روز مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے شہریوں کمے ساتھ ساتھ ملک بھر کے کسان بھی سراپا احتجا ج ہیں وفاقی حکومت کے خلاف کسان مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگا چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام موجودہ نااہل حکومت سے نجات حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی سبی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازین زمینداروں کے معاشی قتل عام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مرکزی کال پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کی جانب سے ریلی زیر قیادت ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی نکالی گئی میں میں میر معراج رند، ریحان بھٹی عبدالمالک جتک سمیت خواتین ونگ کے عہدیداروں نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز بینز اٹھا رکھے تھے جس پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میر غلام رسول سیلاچی، ریحا ن بگٹی عبدالمالک جتک، میر معراج رند ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مسلط حکمرانوں نے ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ مہنگائی بد امنی کرپشن کے سوا ملک وقوم کو کچھ نہ دے سکی موجودہ نااہل حکومت سے اب چھٹکار ا حاصل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی سرگرم ہے ہم شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرادی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ نااہل حکومت کے خلاف جدوجہد کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور عمران نے پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے پاکستان کی زراعت کو برباد کردیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے نااہل حکمرانوں سے جان چھڑائی جائے احتجاجی ریلی کے شرکاء نے موجودہ نااہل حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں