عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔بی بی سی کو خصوصی انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں، اور فوجی قیاعمراندت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اور رائے میں فرق ہو سکتا ہے، ایسا نہیں کہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کی پالیسیاں ایک ہی صفحے پر ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ عمران خان اور فوجی قیادت کے درمیان تعلقات خراب ہوں، مگر نہ اسٹیبلشمنٹ بھولی ہے نہ عمران خان بھولا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں