مند، فائرنگ سے ساچان کرکٹ کلب کے کیپٹن آدم آفریدی جاں بحق

تربت:مند میں فائرنگ،ساچان کرکٹ کلب کے کیپٹن آدم آفریدی جاں بحق پولیس ذرائع کے مطابق ساچان کرکٹ گراؤنڈ بلومند میں جمعرات کی شام پانچ بجے کرکٹ کا میچ چل رہاتھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے آکر ٹیم کے کیپٹن آدم ولد شاہ مراد پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے،پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ جبکہ اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی شخص یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں