مارب میں حوثیوں کا میزائل حملہ دوخواتین سمیت پانچ شہری جاں بحق

صنعاء:یمن کے صوبے مارب میں ایک رہائشی علاقے پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العمالقہ بریگیڈز نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے مارب میں حریب اور الجوبہ ضلعوں کو ملانے والے راستے پر واقع پلوں کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا۔ العمالقہ بریگیڈز کی فورسز نے مارب کے ضلع العبدیہ میں متعدد دیہات کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے صاف کر دیا۔ اس وقت الجوبہ ضلع کے پہاڑی سلسلے میں العمالقہ بریگیڈز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ مارب صوبے کے جنوب میں مختلف محاذوں سے حوثی جنگجوؤں کے اجتماعی فرار کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ العمالقہ بریگیڈز نے شبوہ صوبے کی جانب مزید عسکری کمک پہنچائی۔ اس اقدام کا مقصد لڑائی کا سلسلہ جاری رکھنا اور مارب کے جنوب میں بقیہ اضلاع کو حوثیوں سے پاک کرنا ہے۔
ٖ

اپنا تبصرہ بھیجیں