اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

اسلام آباد:وزیر خزانہ شوکت ترین آج بروز جمعہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2022 سینٹ میں پیش کیا، بل سینیٹ سے منظور ہوگیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ترمیمی بل کی شق وار منظوری ہوگئی، حکومت نے 43 جبکہ اپوزیشن نے 42 ووٹ حاصل کیے۔

سینیٹ کا اہم اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا تھا جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور تھا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بل میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں مزید ترمیم کی سفارش کی گئی تھیں۔ اسکے علاوہ نیشنل میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کيلئے بل پر کمیٹی کی رپورٹ ایجنڈے میں شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں