کیچ واقعہ، جتنی مذمت کی جائے کم ہے،عبدالقادر بلوچ

کراچی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان افئیرز و سابق وفاقی وزیر وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا کیچ میں جاں بحق ہونے والے فوجی نوجوانوں پر اظہار افسوس انہوں نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے ہم اپنے نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی جس طرح کی بھی ہو اس کی جتنی بھی مذمت بھی کی جائے کم ہے کیوں کہ اس سے خاندانوں کی تباہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا کرتے ہیں اللہ رب العزت جان بحق ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں