بلوچستان یونیورسٹی کے دو لاپتہ طلبا کا منظر عام پر نہ آنا باعث تشویش ہے، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن

بیلہ :بلوچستان یونیورسٹی کے کے دو طلبا کا منظر عام پر نہ آنا باعث تشویش ہے۔طلبا کی تاحال عدم بازیابی اور حکومت وقت کی اس معاملے پر سرد مہری بھی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر جہانگیر بلوچ نے آن لائن اور عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے کیا انہوں نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ پچھلے تین مہینے سے لاپتہ دو طلبا سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں کر سکی۔ افسوس کی بات ہے کہ وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر اور رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی اس معاملے میں خود کو غیر جانبدار بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ہر بار معائدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہم یونیورسٹی انتظامیہ کو تاکید کرتے ہیں کہ اس معاملے پر وہ سنجیدگی کا اظہار کریں بصورت دیگر طلبا ان کے خلاف بلوچستان کے کونے کونے میں سراپا احتجاج ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں