نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔خیال رہے کہ یہ تنازع انسٹاگرام پر نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا، یہ ویڈیو صبور علی کی شادی میں نادیہ نے ریکارڈ کی تھی جس میں وہ انیسہ کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں اور ان سے پوچھ رہی تھی کہ انہوں نے یہ سب کرنا کہاں سے سیکھا، انیسہ نے معصومیت سے ان کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔نادیہ کی طنزیہ تعریف کی یہ مختصرکلپ سوشل میڈیا پر خاصاوائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا صارفین ایک بزرگ خاتون کی توہین کرنے پر مشتعل ہو ئے اور پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ نادیہ کا مقصد صرف انیسہ کے اسٹائل پر تنقید کرنا اور سوشل میڈیا پر توجہ مبذول کرنا ہے، جس کے بعد شرمیلا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور پیرو کاروں کو مطلع کیا کہ انہوں نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کرائی ہے، شرمیلا نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی۔بعد ازاں اداکارہ نادیہ خان کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شرمیلا کا انہیں بے شرم کہنا غلط تھا، میں نے صرف ان کی ماں کا احترام کیا، اس کی تعریف کی اور کچھ غلط نہیں کہا، اس تنازعہ کو گھسیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے،اگر میں نے اس معاملے پر مزید کچھ کہا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے کیا پوچھتی؟ یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کے اکانٹ کا بیلنس کیا ہے؟یا پھر آپ کا بیلنس اکانٹ کیا ہے؟ کیا میں ان سے اس طرح کی باتیں کرتی؟میں نے شرمیلا سے وہ باتیں کیں جو انہیں خوش کر دیتیں، جب ہم کسی کی شادی میں جاتے ہیں تو یہی سوال کرتے ہیں کہ جوڑا تنا پیارا پہنا ہے،آپ کا میک اپ کتنا اچھاہے، کہاں سے کروایا ہے؟آپ کس پارلر گئیں؟اپ کا ہئیر اسٹائل کتنا اچھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں