ریکوڈک بلوچ قوم کی ملکیت،سودا روکنے کیلئے ملک بھرمیں تحریک چلائے گی،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و ضلع قلات کے صدر ستاربلوچ نے کہاہے کہ ریکوڈک بلوچ قومی ملکیت ہے جس پر قبضہ کرکے بلوچ قوم کے مرضی کے بغیر غیر ملکی کرپٹ کمپنی کواونے پونے دام میں بیچنے کی تیاری ہورہی ہے اور اس بلوچ دشمن منصوبہ پہلے سے جاری بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کانہ ختم ہونے والے سلسلے کاتسلسل ہے اور اس تمام لوٹ کھوسٹ میں قدوس بزنجو کی صوبائی سلیکٹڈ سرکار سمیت نام نہاد اپوزیشن کاکردارنے بھی میر جعفر و میرصادق کوبھی پیچھے چوڑ دیا ہے، لیکن نیشنل پارٹی اپنی عوام کی مدد اور طاقت سے اس گھناونی منصوبہ کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔ بیان میں کہا گیاہے کہ قائد تحریک ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران ایک قومی لیڈر کاکردار اداکرتے ہوئے بلوچستان کے ساحل وسائل کابھر پور دفاع کیا جوکہ پہلی بار بلوچستان کے عوام کو ایک حقیقی قومی رہنماکی رہنماء میسر آگئی تھی جس نے بلوچستان میں تمام فیصلومیں عوام کی مرضی ومنشاء کو اولیت دی اور اب بھی نیشنل پارٹی اپنی قومی زمہداریوں کو اداکرتے ہوئے ریکوڈک کاسودا روکنے کیلئے بلوچستان سمیت پورے ملک میں تحریک چلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں