سندھ حکومت کسی کے سہارے نہیں کھڑی، سعید غنی
کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن نے اسمبلی کے ہوتے ہوئے بھی معاملات سڑکوں پر حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور مطالبات حل کریں گے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے ہر جماعت کے تحفظات دور کرکے معاملہ حل کرے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ایس پی سے بلدیاتی نظام ایکٹ پربھی رابطے میں ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت مستحکم ہے، کسی کے سہارے نہیں کھڑی۔
Load/Hide Comments


