کیسکو بلوچستان میں خالی آسامیوں پر جلد بھرتیاں کی جائیں، واپڈا
اوستہ محمد:آل پاکستان واپڈا ہیڈرو الیکٹرک ورکر یونین اوستہ محمد زون کی جانب واپڈا نجیاری اور محکمہ میں بے روزگار نو جوانوں کو نئے اسامیوں پر فل فور بھرتی کا عمل شروع کیا جائے اوستہ محمد کیسکو آفس کے سامنے آل پاکستان واپڈا ہیڈرو الیکٹرک یونین کے چیئرمین ہزار خان بوہڑ کی قیادت میں سینکڑوں ملازمین کا واپڈا نجیاری و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو بلوچستان میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ڈپلو ما ہولڈر اے ایل ایم 1 اور اے ایل ایم 2 کو پرموشن دیا جائے ناقص مٹیریل کی خریدو فروخت کرنے والے زمیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے کیسکو بلوچستان میں مزدور ملازمین کیلئے تعلیمی اخراجات و دیگر الاؤنس کی منظوری دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت میں ہونے نہیں دینگے احتجاجی مظاہرے میں آزاد غلام رسول بوہڑ شاکر پلال چھٹا خان سمیت دیگر واپڈا ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


