اتھل، ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت6افراد زخمی
اوتھل:بلوچستان کے علاقے اوتھل میں ایمبولینس اور پک اپ میں تصادم 2خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی روانہ کردیا گیا ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام اوتھل شارجہ ہوٹل کے مقام پر تیز رفتار پک اپ اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایمبولینس کا ڈرائیور ارشد بھی شامل ہے دیگر زخمیوں میں مہراللہ،قاضی سومار، مسماۃ بی بی مریم، مسماۃ رضیہ،پک اپ ڈرائیواختر محمد شامل ہیں اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اوتھل ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر فوری طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments


