نوشکی،ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد خوف و ہراس، موبائل سروس معطل،تعلیمی ادارے اور دوکانیں بند
نوشکی (نامہ نگار )گزشتہ رات ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد نوشکی میں خوف و ہراس کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند ہیں نوشکی میں تمام موبائل نیٹ ورکس کو جام کردی گئی ہے جبکہ انجمن تاجران نوشکی کے اپیل پر دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردی ہے اور شہر مکمل طور پر سنسان ہے گزشتہ رات بم دھماکے کے باعث سول ہسپتال نوشکی شدید متاثر ہونے کے بعد سول اسپتال نوشکی کو بھی عارضی طور علاج معالجہ کیلئے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments


