اترپردیش میں اسدالدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
نئی دہلی:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ سے نئی دہلی جاتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر دو افراد نے 3 سے 4 گولیاں فائرکیں۔اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے اور وہ دوسری گاڑی سے روانہ ہوئے۔اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ یوپی اورمودی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ واقعے کی آزادانہ انکوائری کرائیں، معاملے پر ایوان زیریں کے اسپیکرسے بھی ملاقات کروں گا۔اسدالدین اویسی کے مطابق پولیس نے انھیں فائرنگ میں استعمال ہونے والا ہتھیار ملنے اور ایک شخص کو حراست میں لینیکی اطلاع دی ہے۔
Load/Hide Comments


