موجودہ حکمرانوں نے پاک چین دوستی کو خاک میں ملا دیا ہے،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے پاک چین دوستی کو خاک میں ملا دیا ہے، کرپشن کرنے کے لئے چین سے قرضہ لے کر ملک کے عوام کی تذلیل کردی ہے، جتنے سخت شرائط پر آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دیا ہے اس سے دوگناہ زر مبادلہ کی بچت تو ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک غریب بلوچستان کے عوام ملک کیلئے کرتے ہیں، ایک ارب ڈالر کے لئے پاکستان کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ حکمرانوں نے سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے جو اس وقت اپوزیشن میں تھے دھرنا دیکر ملک کی ترقی کو خاک میں ملادیا تھا، اب یہی حکمران چین جا کر ان سے سی پیک کی مد میں فنڈز کیلئے منت سماجت کررہے ہیں اگر یہی حالات ہمارے حکمرانوں رہا تو مزید ملک تباہی و بربادی سے دوچار ہوگا۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جب تک حقیقی قیادت کو اقتدا رمیں نہیں لایا جاتا اس وقت تک ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے جمعیت علما اسلام بلوچستان میں ایک قوت بن کر ابھری ہے اور آئندہ والے انتخابات کے بعد بلوچستان میں حکومت بنائیں گے اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار اد ا کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل پر کسی کو بھی یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ بلوچستان کے وسائل کا سودا کریں گے موجودہ حکمرانوں نے یہی غلطی کی تو جمعیت علمائا سلام ان کو بھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہے اگر آئندہ آنیوالے انتخابات میں مداخلت کی گئی تو پھر آئندہ بھی اس طرح نااہل اور سلیکٹڈ حکومت عوام پر مسلط ہوں گے جب اختیارات اور وسائل ہمارے ہیں تو معاہدہ بھی وفاق کی بجائے بلوچستان کے ساتھ ہونا چاہئے اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے بھی دوسرے ممالک سے معاہدہ کرسکتے ہیں ریکوڈک معاہدے کو پہلے بھی تسلیم نہیں کیا اور نہ آئندہ بھی اس معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے اسٹیئرنگ کمیٹی میں اسلام آباد کے نمائندوں کی بجائے چیئرمین اور کمیٹی کے اراکین میں بلوچستان کی نمائندوں کو ہونا چاہئے جمعیت علما اسلام اب بلوچستان کے ایک بہت بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور بہت سے اہم سیاسی شخصیات شامل ہورہے ہیں اور آئندہ آنے والے حکومت صوبے میں جمعیت علما اسلام کاہی ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل آزاد صاف و شفاف انتخابات ہے بلوچستان کے عوام آئندہ انتخابات میں ون جماعت حکومت بنائے گی اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمعیت علما اسلام کے پاس ہے جنہوں نے ہر دور اقتدار میں عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے قوم پرست جماعتیں صوبائی خود مختاری چاہتے ہیں مگر صوبائی خود مختاری کیلئے جدوجہد نہیں کرتے اٹھارویں ترمیم کے بعد چار محکمے وفاق کے پاس ہونا چاہئے باقی اختیارات صوبوں کیساتھ ہونا چاہئے جب تک بعض لوگ مداخلت کرتے ہیں۔


