میاں صاحب کا شکریہ، انہوں نے ہمیں کھلے دل سے بلایا، آصف زرداری
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائشگاہ سے واپسی پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا شکریہ، انہوں نے ہمیں کھلے دل سے بلایا۔صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے؟۔ جس پر آصف علی زرداری نے مثبت انداز میں سر ہلا کر اعتماد ہونے کا اشارہ دیا
Load/Hide Comments


