کوئٹہ،شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن میں خرابی،بجلی کی فراہمی معطل
کوئٹہ: کوئٹہ کے شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بیس سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔کیسکو حکام کے مطابق اتوا ر کو کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر واقعہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بیس سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی بجلی کی فراہمی معطل ہو نے کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو ئے عوامی حلوقوں کے مطابق شیخ ماندہ گرڈ میں فنی خرابی معمو ل بن گئی ہے آئے روز گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند کر دی جا تی ہے جس کی وجہ سے ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہو رہے ہیں واضح ہے کہ گز شتہ چند ماہ کے دوران شیخ ماند ہ گرڈ میں دو مرتبہ آتشزدگی کے واقعات رونماء ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


