کوئٹہ، ریڈزون کو عوام کے آمد وروفت کیلئے بند کردی گیا

کوئٹہ :ریڈ زون کو دوبارہ عوام کے آمد وروفت کیلئے بند کردیا گیا عوام مایوس ہوگئے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ ریڈ زون کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا اور ساتھ یہ اعلان کیا تھا کہ اگر ہم اپنی حفاظت نہ کرسکے تو پھر عوام کی کس طرح حفاظت کرینگے ایک ہفتہ گزرنے کے بعد ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر گیٹ بند کرکے عوام کے امیدوں پر پانی پھیر دیا حالانکہ ابھی تک وزیراعلیٰ کے حق میں اس فیصلے کو سراہا جارہاہے تودوسری جانب ریڈ زون کو دوبارہ عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں