انتظامیہ کی کارروائی، پیمانے میں کمی کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان گرفتار

مستونگ:اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے سربرائی میں لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپس پر چھاپے،کاروائی میں پٹرول پمپ کے یونٹس میں کمی کرنے و دھوکہ دہی پر سخت برہمی کا اظہار، متعدد پٹرول پمپ مالکان کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیاپمپ سیل سامان ضبط کرلیا جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کر دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ نے لیویز فورس کے دیگر آفیسران اور بھاری نفری کے ہمراہ لکپاس کے قریب قومی شاہراہ پر قائم پٹرول پمپس پر چھاپہ مار کر انکے یونٹس(پیمانہ)چیک کرنے سمیت ٹینکیوں سے یونٹ جانیوالے پائپ لائنوں کی تفصیلی چھان بین کی، اس دوران متعدد پٹرول پمپس پر پیمانے میں ہیرا پیری کی گئی تھی اور لوگوں کو کم پٹرول دیا جارہاتھا مزکورہ پٹرول پمپ مالکان کو اس سے قبل بھی وارننگ دی گئی وارننگ کے بوجود وہ باز نہیں آرہے تھے جن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی کاروائی میں متعدد پٹرول پمپ مالکان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ناپ تول میں کمی غیر اسلامی فعل ہے اور لوگوں کے جیبوں سے چوری کے مترادف ہے، اس طرح کے عمل کا کسی کو اجازت نہیں د یں گے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی لائی جارہی ہیں جس میں بھاری جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی،دریں اثناء پٹرول پمپ کے یونٹس میں ہیراپیری کمی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو عوامی ٹرانسپورٹر حلقوں نے سراہاتے ہوئے خوش آئندہ قرار دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں