کوئٹہ انتظامیہ کی کارروائی ،دو ملزم گرفتار،4موٹرسائیکل برآمد
کوئٹہ :پولیس تھانہ بروری کی گھروں میں ڈکیتی، موٹرسائیکل سنیچرز/چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کی ہدایت، ایس پی عادل عامر کی زیر نگرانی ایس ایچ او شوکت جدون نے تھانہ اسٹاف کے ہمراہ آئی پی شبر عباس معہ اسٹاف انوسٹیگیشن آپریشنز نے کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان محمد ندیم اور محمد بخش کو گرفتار کئے جن کے قبضے سے چھینا وچوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں 2 گھروں میں داخل ہو کر 3 افراد سجاد ولد عبدلعزیز، محمد طاہر ولد رمضان علی، حفیظ اللہ ولد سلطان علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن کے قبضے سے 2 عدد پسٹل اور چھینی گئی رقم 20000 ہزار وموبائل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کرلیا ہے۔ مزید کارروائی اور تفتیش بروری پولیس کررہی ہیں۔
Load/Hide Comments


