وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کرے گا،نذر محمد بلوچ

سبی:صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ سبی کے شہری مسئلہ سے دوچار نہیں بلکہ پورا شہر مسائلستان بن چکا ہے وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل کو استعمال کرے گا شہریوں کو درپیش مسئلہ مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ شہری اپنی جائز شکایات کو حل کرنے کے لئے درخواست دیں تاکہ ان کی درخواستوں پر عمل درآمد کیا جاسکے پانی گیس بجلی بنیادی سہولیات میں شامل ہے جب یہ بنیادی سہولیت ہی میسر نہ ہوتو لوگ مسائل کا شکار ہوتے ہیں بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کے لئے وفاقی محتسب اعلیٰ اپنا کردارادا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سبی میں عوامی کھلی کچہری کے شرکاء اور ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں ضلعی آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رینجنل ڈائریکٹر وفاقی محتسب غلام سرور بروہی،ڈایریکٹر سعید احمد شاہوانی،رینجنل ڈائریکٹر جمیل احمد کاکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر بختیار خان کھوسہ،رجسٹرار سعید محمد آغا،پروٹوکول آفیسر آفتاب احمد، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، ایس ایس پی سبی میر دوستین دشتی،اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنا ماہ جبین عمرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی سمیت وفاقی وصوبائی محکموں کے آفیسران، سیاسی سماجی عوامی سول سوسائٹی و میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے،صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر بلوچ نے کہا کہ عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے اور ان کی جائز شکایت کو دور کرنے کے لئے وفاقی محتسب اپنی ذمے داری پوری کررہے ہیں عوام کو وفاقی محکموں سے جو بھی شکایت ہے اس کو سادے کاغذ پر اپنا قومی شناختی کارڈ اور ٹیلی فون نمبر درج کرکے ہمیں دیں ایک ماہ کے اندر اندر ان کی جائز شکایت کو حل کرنے کے لئے کام شروع کردیا جائے گا 60دن کے اندر اندر شہری کی شکایت دور کردی جائے گی اس دوران اگر متعلقہ ادارے کے کسی بھی آفیسر نے شکایت کرنے والے سائل کے خلاف کوئی کاروائی کی جائے گی تو اس آفیسر کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں گی عوام بلاخوف وخطر اپنی شکایت پیش کریں وفاقی محتسب ایک مکمل عدالت ہے جس کے فیصلے کی اپیل صرف صدرپاکستان سے کی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام وفاقی اداروں سے متعلق اپنی شکایت ہمیں تحریری درخواست کی صورت میں دیں جس پر عمل درآمد فوری بنیادوں پر کیا جائے گا سبی کے مسائل سن کر یوں لگتا ہے ہے کہ سبی کے شہری مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں بجلی گیس پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا سن کا افسوس ہوا لوگوں نے اپنے مسئلہ مسائل پیش کیے اب ہماری ذمے داری ہے کہ ان مسائل کا تدارک کریں کھلی کچہری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ،گیس کنکشن کے نہ ہونے،پانی کی قلت مضر صحت پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی درخواستیں پیش کیں گئی۔قبل ازیں صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر بلوچ نے آج ڈویثزنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رینجنل ڈائریکٹر وفاقی محتسب غلام سرور بروہی،ڈایریکٹر سعید احمد شاہوانی،رینجنل ڈائریکٹر جمیل احمد کاکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر بختیار خان کھوسہ،رجسٹرار سعید محمد آغا،پروٹوکول آفیسر آفتاب احمد اور دیکر آفیسران ہمراہ تھے اس موقع پر صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ نے ہسپتال کے درپیش مسائل اور ادویات کی قلت ڈاکٹروں کی کمی کے بارے میں دریافت کیا اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سبی نے صوبائی محتسب اعلی بلوچستان کو ڈویثزنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ نے نے سول ہسپتال کے مختلف وارڈ سمیت نرسری وارڈ،ایکسرے روم،لیبارٹری کا معائنہ کیا اور مریضوں اور اسٹاف سے ان کے مسائل دریافت کئے اس موقع پر صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں