امن و امان کا مسئلہ کسی بھی علاقے میں ترقی کی ضمانت ہوتی ہے،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
خضدار:خضدار میں امن و امان کے مسائل این 30 کے زمینداروں کو معاوضوں کی ادائیگی اور بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے اور پینے کے پانی کے فراہمی کے حوالے سے سہیل الرحمن کانفرنس ہال میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ممبران انتظامی آفیسرآن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے خصوصی طور پر شرکت کی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی،میجر خضر،ایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی کاسی،اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی، پی ایس ڈپٹی کمشنر خضدار محمد مراد بلوچ، سینئر سپرنڈ نٹ لیویز عنایت اللہ مینگل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی طرف سے جنرل سیکرٹری بشیر احمد جتک،مولانا محمد صدیق مینگل،محمد یونس گنگو،صابر حسین قلندرانی،شیر احمد بلوچ،عتیق الرحمن ساجدی اور دیگر موجود تھے جبکہ سابق تحصیل ناظم محمد آصف جمالدینی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر عوام اور سرکاری اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی اجلاس میں امن و امان کے مسئلے پر اے پی سی کے ممبران نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ کسی بھی علاقے میں ترقی کی ضمانت ہوتی ہے جہاں پر امن و امان خراب ہو تو کسی بھی سطح کی ترقی ناممکن ہوتی ہے اس لئے ہم لا ان آرڈر فورسز کے ذمہ داروں سٹی خضدار کے ایم پی اے سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خضدار کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں خضدار کے سیاسی جماعتیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں مقررین نے کہا گرچہ خضدار میں امن و امان کی صورتحال دیگر علاقوں کی بہ نسبت بہتر ہے تاہم اس سلسلے میں چھوٹی سی غفلت سے امن کے دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلوچستان کے مغربی علاقوں میں جو صورتحال سامنے آ رہی ہے وہ ضرور پریشان کن ہے، اس طرح کی صورت حال سے اپنے ضلع کو محفوظ رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی ضروری ہے، فیروز آباد میں پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنا ڈپٹی کمشنر خضدار عبد القدوس اچکزئی لیویز فورس کی شاندار کا ر کردگی ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کھلے دل کے ساتھ لیویز وپولیس کے جوانوں کو داد دیتی ہے ہمیں توقع ہے کہ وہ آئندہ اس طرح کے کارنامے انجام دیتے رہیں گے اے پی سی کے ممبران نے کیسکو کے حوالے سے عوام نے شکایت کی کہ بجلی کی ترسیل ناقص اور نا مکمل ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کیسکو کی طرف سے ہر فیڈر پر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے بعض مقامات پر چوبیس گھنٹوں کے بعد بجلی آتی ہے جس کی وجہ سے پانی و دیگر ضروریات زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیسکو کے زمہ داروں کی طرف سے یقین دھانی کروائی گئی تھی کہ فروری سے فیڈروں پر جمپروں کی کاٹی کا سلسلہ بند کیا جائے گا مگر ابھی تک جمپروں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ پینے کی پانی کی قلت اور بعض علاقوں میں پانی نہ ملنے شکایت کو بھی آل پارٹیز نے سر فہرست رکھا اور مطالبہ کیا کہ پانی کی ضرورت کو پورا کرنا پی ایچ ای کی زمہ داری ہے جس سے وہ غفلت برت رہی ہے آل پارٹیز کے سوالوں کے جواب میں پی ایچ ای اور کیسکو کے زمہ داروں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہوں پانی اور بجلی کے مسائل پر عوامی شکایات کا ازالہ کرکے عوام کو سہولیات فراہم کریں انتظامیہ اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ کسی بھی عوامی نمائندے کی زمہد اری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی قوت صرف کر دے اور میں نے بھی اپنے بساط کے مطابق خضدار شہر کے پانی بجلی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے گریڈ اسٹیشن سے دو فیڈروں کی منظوری اپنی ایم پی اے فنڈز سے منظور کرائی ہے جن پر کام جاری ہے جبکہ شوخڑوں کے مقام پر چار واٹر سپلائی اسکیموں کی تکمیل کر کے ان سے خضدار شہر کے مختلف علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی شروع کر وادیا ہے کارڈیالوجی ہسپتال کی سنگ بنیاد جھالاوان میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے مزید فنڈز کی منظوری کے علاوہ خضدار تعلیم یافتہ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے بھی جدو جہد کی ہے امن و امان کے حوالے سے پولیس لیویز اور دیگر لا ان فورس منٹ اداروں کے ساتھ میرا ہمیشہ رابطہ رہتا ہے فیروز آباد میں پیش آنے والے واقع کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی تھی لیکن میں ڈپٹی کمشنر خضدار اور لیویز فورس کے جوانون کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک ہفتے کی مسلسل جدو جہد کے بعد چھینی ہوئی گاڑی اور ملزمان کو اسلحہ اور تمام ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کر لیا یقینی طور پر یہ خوش آئند ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبداالقدوس اچکزئی نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے زمہ داریوں سے ہر گز غافل نہیں ہماری زمہ داری ہیں کہ ضلع خضدار میں لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے اور اسی طرح قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو تحفظ فراہم کریں جرائم پیشہ افراد ہر معاشرے میں ہوتے ہیں لیکن ان کے ساتھ نرمی کا برتاو امن کے لئے خطرناک ہوتی ہے ہم نے تہیہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد جتنے بھی طاقت ور اور جو بھی ہوں ہم انہیں معاف نہیں کریں گے میں زمہ داری سے کہتا ہوں ضلع خضدار جیسے اساس ضلع میں امن کا قیام لیویز فورس کے جوانوں کی مرہون منت تھا اور رہے گا مجھ سمیت انتظامیہ کے تمام آفسران اپنے آرام سکون اور نیند کو عوام کی حفاظت کے لئے قربان کر رہے ہیں اس کی واضح مثال فیروز آباد کے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری ہے میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری رہنمائی کی ہمیں عزت بخشی کہ ہم نے اس گرو ہ کے زمہ داران کو قانون کے گرفتار میں لیا گرچہ یہ گروہ چال باز گروہ تھا جس نے مختلف قسم کے حیلوں سے دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن الحمد اللہ ہم ان کے دھوکہ میں نہیں آئے آخر میں ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری،ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی فیروز آباد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور گاڑی برآمد کرنے پر لیویز انچارج نور احمد زہری، حبیب زہری سی آئی اے لیویز،سی آی اے پولیس مقبول موسیانی اور لیویز فورس کے جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔


