افغانستان میں کسی کو بھی کینگرو کورٹ قائم کرنے کی اجازت نہیں, نائب وزیر اعظم

کابل:طالبان کی زیرقیادت نگراں حکومت کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے کہا ہے کہ حکومت کے کسی اہلکار کو بھی افغانستان میں کینگرو کورٹ قائم کرنے کا حق نہیں ہے۔سرکاری خبر ایجنسی باخترکی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ ڈیبورا لیونز سے ملاقات میں حنفی نے کہا کہ حکومت کی پالیسی واضح ہے اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حنفی نے کہاکہ ملک میں کسی کو بھی مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے یا ماورائے عدالت کیس چلانے کا حق نہیں اور کسی کو بھی ایسی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حنفی کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب طالبان زیرقیادت حکومت سے وابستہ مسلح افراد پرطالبان زیرقیادت نظام یا امارت اسلامیہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں بعض افراد جن میں کچھ لڑکیاں بھی شامل ہیں کو گرفتار کرنے کے الزمات عائد ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں