ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے حکومت اور اسٹیک ہولڈرز میں نقد سبسڈی پر اتفاق

حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ یوٹیلٹی کی کم قیمت کے معاملے میں نقد رعایت دینے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی 25-2020 کو اصولی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیدوار اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا باضابطہ فیصلہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کرے گی اور ممکنہ طور پر اس پالیسی کو منظوری کے لیے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس سے باخبر سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ رعایتی قیمت پر بجلی اور گیس صرف پروسیسنگ صنعتوں کو دیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، تاہم یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے علیحدہ سے پالیسی پر کامرس ڈویژن کی مشاورت سے کام کیا جائے گا۔
فیصلے کے مطابق توانائی کی قیمتیں مسابقتی بنانے کے لیے علاقائی ممالک میں قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ کام کیا جائے گا، اس کام کو بجٹ دستاویزات میں رقم مختص کرکے آنے والے بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں