صادق سنجرانی کی مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت،پھولوں کا گلدستہ دیا

کوئٹہ:چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے جمعرات کے روز پمز ہسپتال میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور احمدکاکڑ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی،سینیٹر محمد عبدالقادرسمیت دیگر بھی تھے۔چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کو گلدستہ پیش کیااور عیادت کی۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں