پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 399 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 940 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 532 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 28 کروڑ شیئرز کے سودے 9 ارب روپے میں طے ہوئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 60 ارب روپےکم ہوکر7 ہزار 845 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤمیں 2 پیسے کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں آج کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 174.87روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں