حب، بچیوں کا اغواء برائے تاوان وصول کرنے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار

لسبیلہ:حب ہائیٹ پولیس کی بڑی کاروائی معصوم بچیوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے اور انہیں فروخت کرنے والے گروہ کے تین اہم کارندے گرفتار کر لئے مغوی بچی برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حب ہائیٹ پولیس کی بڑی کاروائی معصوم بچیوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے اور انہیں فروخت کرنے والے گروہ کے تین اہم کارندے گرفتار کر لئے مغوی بچی برآمد کر لیا گیا جبکہ اس حوالے سے ہائیٹ تھانہ کے ایس ایچ او جواد حیدر بنگش نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز حب کے علاقے لیبر کالونی کے رہائشی دیدار حسین نے ہائیٹ تھانہ میں اطلاع دی تھی کہ اس کی بچی حیاتاں جس کی عمر 9 سال ہے اس کو نامعلوم افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر لیبر کالونی 600 کوارٹر کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر مغوی بچی کو بازیاب کر کے تین ملزمان نثار،شعیب اور ممتاز کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ وہ بین الصوبائی اغوا کار گروہ کے کارندے ہیں اور مختلف اسکولوں کے باہر سے ایسی بچیوں کو بہلا پھسلا کر اغوا کرتے ہیں جن کی عمریں تقریبا 9 سے 10 سال کے اندر ہوں بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد کراچی کے علاقے بلال کالونی منتقل کیا جاتا ہے اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کے بعد تاوان کی وصولی کے بعد کراچی مزار قائد پر ورثا کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں