بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 6.76فیصد ریکارڈ
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 6.76فیصد ریکارڈ 29نئے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 34986ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 76افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34241ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 375ہے جن میں سے 8مریض ہائی جبکہ 2لو آکسیجن فلو پر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 370اموات ہوچکی ہیں
Load/Hide Comments


