گورنرن سندھ عمران اسماعیل میں کرونا کی تشخیص

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی کے مطابق گورنرسندھ نےگزشتہ روز اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ ‘عمران خان نے ہمیں مشکلات سے لڑنا سکھایا ہے، انشا اللہ ہم اس وبا سےلڑیں گے، میں نے خودکو آئسولیٹ کرلیاہے، مجھے گزشتہ رات ہی خود کو قرنطینہ کرلینا چاہیے تھا، لیکن آج صبح کیا’۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ‘جن لوگوں سے میری ملا قاتیں رہیں ان کو بتادیا ہے، اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کرارہا ہوں، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے، طبیعت بہتر ہے کوئی پریشانی نہیں ہے’

اپنا تبصرہ بھیجیں