23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوسکتا ہے،منظوروسان

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے معروف سیاستدان منظور وسان نے اب کہا ہے کہ ممکن ہے عمران خان کی جگہ 23 مرچ کو کوئی نیا وزیراعظم پریڈ میں شرکت کرے۔ پیپلزپارٹی کے مشیر زراعت اور اپنے خوابوں کی بنیاد پر پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور و معروف سیاستدان منظور وسان نے اب ایک نیا خواب دیکھ لیا ہے، اور عام انتخاب اور وزیراعظم عمران خان سے متعلق بھی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ ممکن ہے عمران خان کی جگہ 23 مرچ کو کوئی نیا وزیراعظم پریڈ میں شرکت کرے۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ اپوزیشن کے آپسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں، اور حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس تحریک سے پہلے ہی عمران خان اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، اور آج ادھر ادھر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہوسکتے ہیں۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ دو ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا، اور وہ ایسے فیصلے کروائیں گے جو مستقبل میں ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا، لیکن معاملات سنگین نظر آرہے ہیں، اسی سال عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں