اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کا غیر ملکی ملزم گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون سے زیادتی کے غیر ملکی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق غیرملکی لڑکی نے بتایا کہ ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے، ملزم کے دفتر میں دوسال سے کام کررہی تھی، بقایا جات لینے کیلئے گزشتہ رات ملزم کے گھر گئی جہاں ملزم اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سےاے کے 47، ایم پی4 گن اور ایم پی 161 گن، ایک پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں اور غیرملکی سے غیر قانونی اسلحہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں