اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق

اسلام آباد: بھارہ کہو میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر لیاقت علی جاں بحق ہو گئے۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بھارہ کہو فائرنگ کا واقعہ گروپوں میں پرانی دشمنی پر پیش آیا اور ایک گروپ کے 2 ملزمان نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے۔

فیصل کامران نے کہا کہ پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم پولیس پر فائرنگ ملزم کار سوار ڈرائیور نے ہی کی جس کی باعث سب انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں