ملک میں قیادت کا بحران طلباء یونینز کی پابند ی کی وجہ سے ہے،سردار سربلند جوگیزئی

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے سندھ اسمبلی سے طلباء یونینز کی بحالی کا بل منظور کر نے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آج قیادت کا بحران طلباء یونینز کی پابند ی کی وجہ سے ہے،آمریت نے کبھی نہیں چاہا کہ ملک کی حقیقی قیادت ابھر کر سامنے آئے اور اپنے حقوق کی جدوجہد کرے لیکن پیپلز پارٹی نے آمرانہ روش کے خلاف بل پیش کر کے جمہوریت کی مضبوطی کی جانب سے ایک اور اقدام اٹھایا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ 38سال پہلے ایک آمر نے طلباء یونینز پر پابندی لگا کر ملک میں قیادت کا بحران پیدا کیا جس کے اثرات آج بھی قوم بھگت رہی ہے آج بھی جو سیاسی قیادت ہے وہ طلباء یونینز کی مرہون منت ہے طلباء سیاست پر پابند ی لگا کر مصنوعی اور اپنی مرضی کے لوگ عوام پر مسلط کئے گئے جن میں سے ایک عمران خان اور انکی حکومت میں شامل لوگ ہیں جنہوں نے عوام کا دفا ع اور انہیں حقوق دینے کی بجائے انکے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے نہوں نے کہا کہ طلباء یونین بل تاریخی بل ہے جس میں ہر لحاظ سے تقاضوں کو اسطر ح پورا کیاگیا ہے کہ طلباء کی پڑھائی پر اسکے اثرات نہ ہوں اور یہ یونیز معاشرے میں ہراسگی سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ 27فروری کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں صوبے سے ہزاروں کارکن لانگ میں شرکت کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور موجودہ نا اہل حکومت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں