بلوچستان میں عوامی حکومت کے دور اقتدار میں نیا ترقیاتی عمل شروع ہو چکا ہے،میر سکندر عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی:بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ویژن ہے کہ صوبے سے بیروزگاری ختم کرکے تعلیم صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچائی جائے ڈیرہ مرادجمالی کی ٹیچنگ ہسپتال میں آپریشن تھیڑ کی بحالی گردوں کے مریضوں کو ڈائیلائز سہولیت اورخاص کر خواتین کے سیزر آپریشن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے عوام مفت علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال کا رخ کریں ان خیالات کااظہاربلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدرسابق صوبائی وزیر میر عبدالغفورلہڑی سے صفدر عمرانی ہاؤس میں ملاقات کے بعد مختلف فود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ بلوچستان عوامی حکومت کے دور اقتدار میں بلوچستان نیا ترقی کا عمل شروع ہوچکا ہے عام انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل کا دور شروع ہو چکا ہے نصیرآباد میں کسانوں زمینداروں کی فصلات کو بروقت مارکیٹ تک رسائی دینے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں بنائی جارہی ہیں عوام کو صحت اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے نئی ہسپتالیں اور واٹر سپلائی تعمیر کی جارہی ہیں اور کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی کی سول ہسپتال میں کئی سالوں کے بعد آپریشن تھیڑ بحال کرکے خواتین کے سیزر آپریشن سمیت ڈائیلائسز بھی شروع کیئے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرکے عوام کو نجی ہسپتالوں کے مہنگے علاج سے بچایا جاسکے اور کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کیلئے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کسانوں زمینداروں کو زرعی پانی کی فراہمی کیلئے ایری گیشن نظام میں بہتری لاکر کسانوں کے مسائل حل کیئے جائیں گے کسانوں زمینداروں سے ذیادتیاں کرنے والے آفیسروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں