افغانستان کے اثاثہ جات کا نصف نائن الیون متاثرین کو دینا بیوقوفانہ عمل ہے، مولانا عبدالقادر لونی
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمدمخلص سینئرنائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے امریکی صدرجوبائیڈن کے جانب سے افغانستان کے منجمنداثاثہ جات کے آدھاحصہ کونام نہادامریکہ کے خودساختہ نائن الیون ڈرامہ کے متاثرین میں تقسیم کرنیکی بل پردسخط کوبے وقوفانہ وغیرسنجیدہ عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ منجمنداثاثہ جات تمام افغان قوم کی ملکیت ہے جوبائیڈن کودیناٹرمپ ودیگرصدورسے سنجیدہ سیاستدان کے طورپرمتعارف کرارہے تھے لیکن افغانستان کے اثاثہ جات کے7ارب ڈالرزنصف حصہ کونائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کرنے کافیصلہ یادستخط کسی سنجیدہ لیڈرکاکام یاعمل نھیں بلکہ افغان عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے انہوں نے کہاکہ نائن الیون کیڈرامہ کے آڑمیں 21سال قبل بش نے افغانستان پرجویلغارکیالاکھوں افغان عوام خواتین کوشہید لاکھوں افرادکوزخمی معذورکیاہے امریکہ اورنیٹواقوام متحدہ کوان لاکھوں شہیدا زخمیوں معذورین کے معاوضہ دیناہوگااورافغانستان کے آبادیوں کوتباہ وبربادکرنیکی تاوان دیناچائیے نہ کہ افغانستان کیمنجمداثاثہ جات پرڈاکہ ڈالناچائیے انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے افغانستان انسانی بحران کے پیش نظرامداد بیجنے کافیصلہ کیا کہ انسانی بحران کی خاتمے کے لیے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ترقیاتی رقوم اورمنجمد اثاثوں کو بحال کریں منجمد اثاثوں کو بحال کرنے سیخوشحالی اور ترقی واستحکام کا ایک نئی دور شروع ہو جائیگا افغانستان کو انسانی بنیاد پر حقوق اورضروریات مہیا کرناچائیے لیکن بائیڈن نے افغانستان پربیس سال قبل ظلم وجبرکودھراتے ھوئے فغانستان کے اثاثہ جات پرڈاکہ ڈالاجوباعث شرم ووابل مذمت اورسابقہ غلطیوں کااعدہ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برداری امارات اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی خودمختاری آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے تسلیم نہ ہونے کے باعث افغانستان بدحالی اور معاشی بحران کا شکار ہے اثاثے پرغلط فیصلے سے موجود بڑے پیمانے پر انسانی بحران اور معاشی بدحالی سے بڑانسانی ضیاع ھو سکتا ہیں۔افغانستان معاشی استحصالی کا زمہ دار اقوام متحدہ ہے اربوں ڈالر کے مالی اثاثوں تک رسائی کس بنیاد پر روک دی گئی درپیش سنگین انسانی مسائل اور معاشی مشکلات کے حل کے لیے تمام ممالک امریکی صدرجوبائیڈن کے اس نارواظالمانہ فیصلے کی خلاف اوازاٹھائیں اورافغانستان کے اثاثہ جات کیلئے ممکنہ اقدامات کریں انھوں نے کہاکہ بائیڈن کے اس نارواظالمانہ فیصلے سے افغان عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے وربائیڈن اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔


