بھتیجے کی چیمپئن چچا کو شکست،چولستان جیپ ریلی جعفر مگسی کے نام

بہاولپور: چولستان جیپ ریلی میں ریسر بھتیجے جعفر مگسی نے چیمپئن چچا نادر مگسی کو شکست دے دی۔چولستان جیپ ریلی کا اعزاز جعفر مگسی کے نام رہا، فاتح ریسر نے 455 کلومیٹر کا ٹریک 4 گھنٹے 10 منٹ 51 سیکنڈز میں طے کیا، نادر مگسی 22 سیکنڈز کے فرق سے 4 گھنٹے 11 منٹ 13 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پری پئیرڈ بی کیٹیگری میں ن لیگی سابق سینٹر سعود مجید 4 گھنٹے 29 منٹ کے ساتھ سرفہرست رہے۔

سٹاک اے کیٹیگری میں میر نواز دستی اور بی کیٹیگری سلطان بہادر عزیز کے نام رہی جبکہ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں زلیخا نیازی اور سٹاک میں ندا واسطی سب سے آگے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں