یوکرائنی صدر کا 16فروری کو ”یوم اتحاد“کے طور پر منانے کا اعلان

کیف: یوکرائنی صدر ولا دیمیر زیلنسکی نے 16 فروری کو یوم اتحاد کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔یوکرائنی صدر ولا دیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرائن پر 16 فروری کو روس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔ مغربی میڈیا میں ممکنہ روسی حملے کی خبریں آرہی ہیں، عوام عمارتوں پر پرچم لہرائیں اور قومی ترانہ گائیں، دوسری جانب یوکرائنی حکام پْر یقین ہیں کہ 16 فروری کو روس حملہ نہیں کرے گا۔ادھر امریکا نے یوکرائن میں سفارت خانہ بند کر دیا، پینٹاگون نے ایک بار پھر روس کے یوکرائن پر روسی حملے کے حوالے سے خبر دار کردیا۔ پینٹا گون کے ترجمان جان کربی کہتے ہیں روس یوکرائن کی سرحد پر فوج میں اضافہ کررہا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سفارتی عملے کی یوکرائن کے مغرب میں منتقلی کی تصدیق کردی۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روسی افواج تیزی کے ساتھ یوکرائن کی سرحد پر جمع ہو رہی ہیں۔ روسی حملے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو فوری یوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں