پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئیں، سراج الحق
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئرنائب صدر سرداریعقوب خان ناصر اور مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے پارٹی کو صوبے بھر میں فعال ومنظم بنانے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں،پی ڈی ایم کی جانب سے جمہوری طریقے سے موجودہ حکومت کو ہٹا کر عوام کو نااہل وزیراعظم اور وزراء سے چھٹکارا دلائیں گے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی نرخوں میں نان سٹاپ اضافہ جاری ہے،عوام مہنگائی تلے دب کر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں،رخشان،نصیرآباد کے بعد ژوب ڈویژن میں بھی تاریخی ورکرز کنونشن ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں وفد نے سرداریعقوب خان ناصر سے ملاقات کی ملاقات میں پارٹی فعالیت،لانگ مارچ کی تیاریوں سمیت ورکرز کنونشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر وارث خان اچکزئی،مومن خان ناصر ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سرداریعقوب خان ناصر اور جمال شاہ کاکڑ نے حکمرانوں کے خلاف لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے ساتھ پارٹی کوفعال ومنظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو عوام کے مسائل کاادراک ہے مہنگائی،بے روزگاری اور اقرباء پروری کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں،اس لئے مسلم لیگ(ن) نے عوام کو ان مسائل اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیاہے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے بلوچستان بھر میں ورکرز کنونشن منعقد ہونگے جس میں رخشان،نصیرآباد کے علاوہ ژوب میں بھی عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوگا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مسلط کردہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کے ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ جمہوری طریقے سے موجودہ حکومت کو ہٹاکر تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائے گی،بدقسمتی سے عوام کو الیکشن میں سبز باغ دکھانے والی حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں نان سٹاپ اضافہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام مہنگائی تلے دب رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ژوب میں ورکرز کنونشن کامیاب ہوگا۔


