موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
اوستہ محمد:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ و بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدلحئی بلوچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کریت ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں ہوتی،پاکستان کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے،موجودہ حکومت کا خاتمہ عوامی مفاد میں ناگزیر ہوچکاہے،نااہل وزیراعظم نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے ہیں،تمام حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے بصورت دیگر حالات مزید خراب ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور موجودہ نا اہل وزیر اعظم نے جب بھی عوام پر حملہ کیا ہے تو وہ رات کی تاریکی میں کیاہے،نئے پاکستان سے اب لوگ تنگ آچکے ہیں ہمیں پرانے پاکستان کو بچانا ہے پٹرول مہنگا کر ہے عوام کا قتل کیا ہے اب موٹر سائیکل چلانے والے بھی پریشان ہے عوام اور ٹرانسپورٹروں کو چاہیے وہ صرف ایک ہفتے کے لیے کاروبار بند کریں تو یہ خود بخود حکومت چھوڑ دے گا اس ظالم سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدلحی نے کہا کہ ملک کو اس نے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں سیاسی شعور رکھنے والے سیاسی پارٹی ہی ملک کو چلا سکتا ہے اس کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر جموری قوت ملک پر سیاست پر قبضہ کیے ہوئے ہیں اس وقت سب کو ملک کو اور عوام کو بچانا ہے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے مہنگائی سے ملک میں بد امنی۔بے روزگاری بڑھ جائیگی اس لیے فکر کی ضرورت ہے سب سے بڑا ڈاکو عمران اور اس کی ٹیم ہے اس کی حکومت کو ختم کرنا نا گزیر ہے۔نیشنل ڈیمو کریٹ پار عوام کی مفاد کے خاطر سیاسی قوت کا ساتھ دے گی۔


