قاسم سوری دو سال سے سٹے آرڈر پر اپنی کرسی پر براجمان ہیں،احسن اقبال
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سٹے آرڈر پر ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر براجمان قاسم سوری قانون سازی بلڈوز کرنے کا عالمی ریکارڈ بنارہے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسٹے آرڈرز سے انتظامی بحران پیدا ہوچکا ہے پر اپناردعمل دیتے ہوئے کہاکہ چوہدری فواد حسین کے بیان سے وہ دو سو فیصد اتفاق کرتے ہیں تحریک انصاف کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری دو سال سے سپریم کورٹ کے سٹے آرڈر پر اپنی کرسی پر براجمان ہیں اور قانون سازی بلڈوز کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


