ماشکیل،نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ:ماشکیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی محفوظ رہا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ماشکیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام مصطفی مشوانی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لاش کو مقامی ہسپتال پہنچادی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی مقتول کا تعلق تحصیل پنجپائی کلی چیچزئی سے تھا مقتول ماشکیل میں محنت مزدوری کرتا تھا جسے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا مقامی لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


