افغانستان میں پائیدار امن کا قیام خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے،اسد قیصر

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کا قیام خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان اور افغانستان کی ترقی اور خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، افغانستان کی عوام کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے،افغان بھائیوں کی مشکلات میں پاکستان افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، خطے کو ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہو گی۔پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی ترقی اور خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، افغانستان کی عوام کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک-افغان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دوطرفہ عوامی سطح پر رابطوں میں تیزی لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مستحکم بنانے کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی نے قابل ستائش کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان افغانستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کے لیے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، افغانستان کے ساتھ ویزا پالیسی میں خصوصی نرمی کی گئی ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ طلبا کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کے ساتھ ساتھ ویزا کی مدت میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، افغان بھائیوں کی مشکلات میں پاکستان افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان اور پاکستان کے مابین تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، خطے کو ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہو گی، افغانستان اور پاکستان نے ملکر آگے بڑھنا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پاک-افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی بنائی۔اسد قیصر نے کہاکہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت افغانستان اور پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت میں تیزی افغانستان کے ساتھ تجارت میں آسانی پر ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ وسطی ایشیائی ریاستوں اور کے ساتھ تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز کو نئی افغان حکومت کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان میں پائیدار امن کا قیام خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ حکومت افغانستان کے ساتھ برادارنہ اور تجارتی تعلقات کی خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں