الیکشن میں جعلی لوگ مسلط کئے گئے مقدمہ کو عدالت میں چیلنج کرینگے،طاہر حسین ایڈووکیٹ
کوئٹہ:انسانی حقوق کیمشن کے رہبما طاھر حسین ایڈووکیٹ کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نصراللہ بلوچ اور دیگر کے رہنما پریس کانفرنس نے کہا کہنواب زادہ لشکری رئیسانی نے گذشتہ سال لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیا تھی لاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانے پر لشکری رئیسانی ،ماما قدید پر مقدمہ کرکے ان کو اشتھاری بھی قرار دے دیا گیا حاجی لشکری کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے مقدمہ کیا گیا ہے نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز غیر سیاسی تنظیم ہے گذشتہ 13 سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جمہوری جدوجہد کررہے ہیں اگر کوئی کسی مقدمے میں مطلوب ہے تو عدالتوں میں کاروائی کی جائے جبری گمشدگیوں کی وجہ سے لاپتہ افراد کے خاندان متاثر ہوتے ہیں ملک میں ماورائے آئین اقدامات کا تدارک کیا جائے وائس آف بلوچ مسنگ پرسسنز نے کھبی اداروں کو برا بھلا نہیں کہا ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسسز کا احتجاج پرامن تھا اڑھائی سو سے زائد مرد اور خواتین کے خلاف بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا پرامن لوگ ہیں وزیر اعلی غیر آئینی ایف آئی آر کا نوٹس لیں ناروا سلوک کا نوٹس نہ لیا گیا تو بین الاقوامی اداروں تک رسائی لینگے طاھر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہالیکشن میں جعلی لوگ مسلط کئے گئے مقدمہ کو عدالت میں چیلنج کرینگے مقدمہ میں کورونا وائرس پھیلانے ۔کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات شامل ہیں مقدمہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے


