نصیر آباد، انتظامیہ کی کارروائی، 4عدد مارٹر گولے برآمد

نصیرآباد:پولیس تھانہ چھتر اورFC ونگ چھتر کی مشترکہ کارروائی04 عدد مارٹر گولے برآمد کرلیے گئے۔ ایس ایس پی آفس نصیرآباد کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی ہدایات پر ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل چھترغلام حیدر پیچوہا کی سربراہی میں ایس ایچ او چھترسب انسپکٹرمنیراحمد کورار اور ایڈیشنل ایس ایچ او چھترعبدالمجید شاہ وکیپٹن شجاع FC ونگ چھتر نیخفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 04 عدد مارٹرگولے برآمد کرلیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں