ڈےورنڈ لائن پر آمدورفت کی بندش قبول نہےں ،پشتونخواملی

چمن: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ڈےورنڈ لائن پر آمدورفت کی بندش کسی بھی صورت قابل قبول نہےں ، دونوں طرف کے قبائل اورعوام کو آمدورفت وکاروبار کا حق حاصل ہے ، باڈرپر کاروبار پر پابندی درحقےقت پشتونوں کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کی سازش ہے ،چمن شہر اور آس پاس کے علاقوں مےں بدامنی ، لاقانونےت اور چوری ڈکےتی کے مسلسل واقعات کا مقصد عوام پر خوف وہراس مسلط کرکے سول انتظامےہ کو شعور ی طور پر ناکام بنانے کی منصوبہ بندسازش ہے ، نادرا حکام کے ناروا شرائط اور پےسوں کے عےوض ٹوکن دےنا عوام دشمن پالےسی اور عوام دشمنی پر مبنی روےہ وطرز عمل قابل برداشت نہےں، چمن شہر اور آس پاس کے علاقوں مےں مسلسل غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کےسکو حکام کی عوام دشمنی اور ان کی رشوت خوری کا ذرےعہ ہے ،ان خےالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی صوبائی ڈپٹی سےکرٹری سابق صوبائی وزےر ڈاکٹر حامد خا ن اچکزئی ،پارٹی رہنماﺅں حاجی محمد عےسیٰ خان اچکزئی، حاجی صلاح الدےن ناظم ، جمال خان، محمد صدےق خان ، شکور خان ، اولےس ےار خان اور شےر علی اچکزئی نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کےا، اس سے پہلے پارٹی رہنماﺅں کی قےادت مےں احتجاجی مظاہرہ ہوا جنہوں نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے بدامنی ،لاقانونےت ، باڈر کی بندش ، نادرا کے غلط شرائط اور واپڈا کے غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کےخلاف زبردست نعرہ بازی کی، مقررےن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈےورنڈ لائن پر عوام کی آمدورفت پر بندش اورخاردار تار لگانا دونوں طرف کے قبائل اور عوام کو قابل قبول نہےں اور عوام کے بارڈر پر کاروبار پر پابندی پشتون دشمنی کے مترادف ہے جبکہ ملک مےں واہگہ سمےت ہر باڈر پر کاروبار کی اجازت ہے اور واہگہ سے لےکر لاہور تک کوئی چےن نہےں اور ےہاں ملکی قوانےن اور پالےسی کے برعکس چمن سے لےکر کوئٹہ تک درجنوں چےن بنائے گئے ہےں اور اب تو کسٹم حکام شہروں مےں بھی کاروباری افرا دکے دکانوں پر چھاپے مار کر عوام دشمنی کے مرتکب ہورہے ہےں اور ا س بدترےن امتےازی سلوک کا مقصد پشتون غےور عوام کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہ وبرباد کرنے کی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ چمن شہر اور آس پاس کے تمام علاقے مےں بدترےن بدامنی ، لاقانونےت ، چوری ڈکےتی کے مسلسل واقعات حکومت اور ملک کے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارکردگی اور ذمہ داری پر سوالےہ نشان ہے اور اس بدامنی اور لاقانونےت کے ذرےعے وحشت وبربرےت اور خوف وہراس پےدا کرکے سول انتظامےہ اور ان کے اداروں کی حےثےت کو ختم کرنے کے شعوری سازش کی جارہی ہے اور طوےل عرصے سے جاری ےہ بدامنی ےہ ثابت کرتی ہے کہ کچھ عناصر شعوری منصوبہ بندی کے تحت چمن اور آس پاس کے علاقوں مےں مسلسل عوام کو لوٹ رہے ہےں صوبائی حکومت اور اس کے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے سرومال کی تحفظ کےلئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائےں، انہو ںنے کہا کہ نادرا حکام کے غلط شرائط نے عوام کو مشکلات مےں مبتلا کررکھا ہے اور اس کے ٹوکن بازار مےں فروخت ہورہے ہےں جو سفارشی عناصر کے ذرےعے دےئے جاتے ہےں نادرا حکام چمن کے نادرا دفتر کے عوام دشمنی پر مبنی روےے اور غلط طرز عمل کا نوٹس لےں، انہوں نے کہا کہ چمن شہر اورآس پاس کے علاقوں مےں مسلسل بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ نے غرےب عوام ،مرےضوں ،بوڑھوں ،بزرگوں اورکاروباری افراد کو بدترےن مشکلات مےں مبتلا کردےا ہے اور دو دن کی مسلسل بجلی کی بندش کے بعد پھر دو دن معمولی وقت کےلئے بجلی کی سپلائی اور پھر لوڈشےڈنگ نے عوام کو ذہنی بےماری مےں مبتلا کردےا ہے جبکہ چمن کے واپڈا حکام بلوں کی رےکوری کو رےگولر بنانے کی بجائے لوگوں سے نقدر روپے لےکر رشوت خوری کا ذرےعہ بناےا ہوا ،کےسکو حکا م چمن مےں مسلسل لوڈشےڈنگ کے اوقات مےں فوری طور پر کمی کرتے ہوئے بلوں کی رےکوری کے نظام کو مستقل بنےادوں پر صاف وشفاف بنانے کےلئے فوری اقدامات کرےں، انہوں نے کہا کہ باڈر پر غرےب عوام کی آمدورفت کے دوران مرےضوں ،عورتوں ، سفےد رےش بزرگوں اور بچوں کے آنے جانے کےلئے سہولےات کی فراہمی اولےن ضرورت ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومت چمن باڈ ر کی صورتحال کا فوری نوٹس لےتے ہوئے عوام کو آمدورفت اورکاروبار کی مکمل سہولےات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کرےںجبکہ پشتونخوامےپ اسلحہ اور منشےات جےسے کاروبار کی مذمت کرتے ہوئے اُس کی مکمل مخالفت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ چمن باڈر پر دونوں طرف کے عوام کو تمام تجارت کی مکمل آزادی ہونی چاہےے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں