سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہڑی ٹریفک حادثے میں زخمی

نصیر آباد(انتخاب نیوز)

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث منجھو شوری کی زیر تعمیر روڈ کے بجری کے ڈھیر میں چڑھنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے طبی امداد دینے کےلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا ہے جہاں پر طبی امداد دینے کے بعد سکھر منتقل کردیا گیا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کے مطابق سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کو معمولی زخم آئے ہیں تاہم سکھر منتقل کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں