تربت،جھڑپ میں ہلاک 6افرا د کی لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں
تربت (نمائندہ انتخاب ) تربت‘ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 6لاشیں لائی گئیں، ذرائع کے مطابق گزشتہ شب انتظامی اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں6لاشیں پہنچائی ہیں جو گزشتہ دنوں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں بلیدہ کے پہاڑیوں ہلاک ہوے تھے ان کی شناخت صغیر ولد نوربخش ساکن بسیمہ ، قمبر ولد طارق سکنہ کلاہوتمپ، نورسلام ولد باہڑ ساکن دشتک زامران ، رسول جان ولد علی جان ساکن سرنکن تمپ اورفراز ولد عبدالغنی ساکن سرنکن تمپ کے نام سے کی گئی ہے ، لاشیں بعدازاں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔
Load/Hide Comments


